مقبوضہ فلسطین

حماس اور اسلامی جہاد کی اسرائیلی جیل سے فرار پر مبارک باد

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور اسلامی جہاد نے گذشتہ روز اسرائیلی جیل جلبوع سے چھ فلسطینی قیدیوں کے سرنگ کے ْذریعے فرار کو صیہونی ریاست کے سیکیورٹی سسٹم پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک نے صیہونی حکومت کی جیلوں سے چھے فلسطینی قیدیوں کے فرار کو انتہائی جرأت مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ اس فتح نے صیہونی حکومت کے سیکورٹی اداروں کو حقیقی چیلنج سے دوچـار کر دیا ہے جو خود کو ناقابل شکست تصور کیا کرتے تھے۔

فوزی برہوم نے مزید کہا کہ فلسطینی قیدیوں کے فرار سے ثابت ہوگیا ہے کہ صیہونی دشمن، تمام تر وسائل رکھنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوسکتا، فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی، اب جیلوں میں پہنچ گئی ہے۔

اس سے پہلے حماس اور جہاد اسلامی اور مجاہدین فلسطین جیسی تنظیموں نے فلسطینی قیدیوں کے فرار کو عظیم فتح قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام نے صیہونی حکومت کے سیکورٹی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ چھے فلسطینی قیدی آج صبح کی دس میٹر طویل سرنگ کے ذریعے جلبوع جیل سے فرار ہوگئے۔ فلسطینی قیدیوں کے فرار کے واقعے سے صیہونی حکام اور سیکورٹی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جیل سے فلسطینی قیدیوں کے فرار سے بوکھلائے اسرائیل نے غزہ پر جارحانہ حملہ کیا

دونوں فلسطینی مزاحمتی قوتوں حماس اور اسلامی جہاد نے فلسطینی قیدیوں کے فرار کی کارروائی پر فلسطینی قوم کو مبارک باد اورفرار ہونے والے قیدیوں کی کوششوں کی تحسین کی ہے۔

اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب نے کہا کہ فلسطینی اسیران کا فرار قابض صیہونی فوج اور دشمن ریاست کے سسٹم پرزور دار طمانچہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دشمن کو یہ کاری ضرب ایک ایسے وقت میں لگائی ہےجب دوسری طرف کچھ ہی عرصہ قبل دشمن کو غزہ کی پٹی کے محاذ پرشرمناک شکست سے دوچار کیا گیا اور دشمن ابھی تک اس کےزخم چاٹ رہا ہے۔

داؤد شہاب نے کہا کہ اسرائیلی جیل سے فرار کے عمل کی قیادت جماعت کے اسیران کے امیر محمود عبداللہ العارضہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دشمن کے خلاف کھلی اور طویل جنگ ہے۔ دشمن کو اچھی طرح سبق سیکھ لینا چاہیے۔ ہماری قوم دشمن اور اس کی دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکے گی اور دشمن کی دہشت گردی ہمارے عزام اور حوصلوں کو شکست نہیں دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button