اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

6 فلسطینی قیدی سرنگ کھود کر صیہونی جیل سے باہر نکلنے میں کامیاب

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کی جیل سے 6 فلسطینی قیدی سرنگ کھود کر جیل سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے بیسان میں جلبوع جیل میں قید 6 فلسطینی قیدیوں نے 10 میٹر طویل سرنگ کھود کر جیل سے کامیابی سے نکل گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق جیل سے کامیابی سے نکلنے والے 5 قیدیوں کا تعلق جہاد اسلامی اور ایک قیدی کا تعلق فتح تحریک سے ہے جو کتائب شهداء الاقصی کے سابق کمانڈر زکریا زبیدی بھی تھے۔

یہ سرنگ ٹوائلٹ کے راستے سے کھودی گئی جسکی لمبائی دسیوں میٹر بتائی جاتی ہے۔ اس کا ایک سرا جیل کے ٹوائلٹ کے اندر جبکہ دوسرا جیل کی دیوار سے کچھ میٹر کے فاصلے پر ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یہودیوں کے مذہبی تہوار ایام توبہ کی آڑ میں غزہ اور غرب اردن سیل کردیے گئے!

اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت فرار قیدیوں کا سراغ لگانے کے لئے ہیلی کاپٹر، ڈرون طیاروں اور فوجیوں کی مدد سے سرچ آپریشن بھی کر رہی ہے مگر اب تک وہ مذکورہ فلسطینیوں کو ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام کے درمیان فلسطینی قیدیوں کے فرار بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اس بات کو لے کر پریشان ہیں کہیں فرار ہونے والے فلسطینی قیدی صیہونی حکومت کے خلاف کوئی آپریشن نہ کر بیٹھیں یا پھر یہ کہ وہ سرحد کو پھاند کر اردن نہ پہنچ جائیں۔

مقبوضہ فلسطین کے شہر جنین کے باشندوں کو جب فلسطینی قیدیوں کے فرار کی خبر ملی تو انہوں نے ہوائی فائرنگ کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس واقعے کو خطرناک گردانتے ہوئے اُسے اسرائیل کے سکیورٹی اداروں کی بڑی ناکامی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل کی جیلوں میں 4 ہزار 850 فلسطینی قیدی ہیں کہ جن میں سے 41 خواتین اور 225 نوجوان قیدی ہیں۔ جبکہ 250 ایسے قیدی بھی ہیں جن پر کسی بھی قسم کا کوئی الزام نہیں ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button