اہم ترین خبریںیمن

انصار اللہ نے جنوبی مآرب کا الصعاترہ علاقہ آزاد کرا لیا

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے صوبے مآرب کے جنوبی علاقے میں واقع الصعاترہ علاقے سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کا صفایا کرکے اس علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے صوبے مآرب میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الصعاترہ کا کنٹرول سنبھال لیا اور اب انھوں نے حریب میں واقع سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کی طرف آگے بڑھنا شروع کر دیا۔

یمن کی مسلح افواج نے اسی طرح  الصعاترہ کے بعد صوبے مآرب کے شمالی علاقے میں ایک اور محاذ جنگ کھول دیا ہے اور یمنی فوجی، وہاں سے الوادی الکبیر اور وادی عبیدہ کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

یمنی فوج نے صوبے مآرب میں القاعد الاسفل کی طرف بھی پیش قدمی کی ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کی جانب سے پیش قدمی کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے مختلف صوبوں خاص طور سے مآرب کے مختلف رہائشی علاقوں پر حملے تیز تر کر دیئے گئے ہیں اور سعودی اتحاد کے جنگی طیارے شدید بمباری کر رہے ہیں۔

جنوبی یمن میں رحبہ کے علاقے میں بھی فریقین کے درمیان شدید جنگ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اذانوں میں اقرارولایت مولاعلیؑ پر پابندی کا مطالبہ کرنے والوں کے منہ کالےہوگئے،ٹوئٹر پر#اشہدان_علیا_ولی_اللہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ اور بیضاء کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ کے علاقوں ظاہر، مجز اور البقع اور اسی طرح صوبہ بیضاء کے علاقے السودایه کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیارے پچھلے چند روز سے یمن کے مختلف صوبوں کے رہائشی علاقوں پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔

سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 298 بار الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی جارحیت کی ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 برس سے یمن پر سعودی عرب کی جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں عام شہری بے گھر ہوئے ہیں اور یمن کی 80 فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button