اہم ترین خبریںعراق

تکریت میں عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش کا حملہ ناکام بنادیا

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مشرقی تکریت میں ایک آپریشن کے دوران درجنوں داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

بغداد میں حشد الشعبی کے جاری کردہ بیان کے مطابق داعش کے عناصر صوبہ صلاح الدین کے مرکزی شہر تکریت کے مختلف علاقوں پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حشد الشعبی کی بروقت کارروائی کے باعث دہشت گردوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی ۔ اس کارروائی میں داعش کے درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ داعش کی باقیات نے صوبہ کرکوک کے نواحی گاؤ شحل پر حملے کی کوشش جسے دیہات کے لوگوں نے ناکام بنا دیا۔ داعش کے حملے میں ایک عام شہری مارا گیا جبکہ درجنوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیمؒ 85برس کی عمر میں نجف اشرف میں خالق حقیقی سے جاملے

دوسری جانب عراق کے وزیر اعظم نے آیت‌ الله سید محمد سعید حکیم کے انتقال پر عراق میں ایک دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے عراق میں آج ہفتہ کے روز عام سوگ کا اعلان کیا جبکہ نجف اشرف کے گورنر لؤی الیاسری نے اس صوبے میں 3 دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان نے آیت‌ الله سید محمد سعید حکیم کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی تمام عمر ظلم و جور اور ڈکٹیٹر بعثی حکومت کے تسلط پسندانہ اور استبدادی نظام کے خلاف جدوجہد میں گذاری۔

آیت الله سید محمد سعید طباطبائی حکیم کا جوعراق کے مرجع عالیقدر اور سید محسن حکیم کے نواسے تھے کل بروز جمعہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button