اہم ترین خبریںعراق

داعش کی صوبہ کرکوک میں دہشت گردانہ کارروائیاں، 9 جاں بحق و زخمی

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے صوبہ کرکوک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کی ہیں ۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے صوبہ کرکوک کے علاقے شحل پر دو مرتبہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق کرکوک میں عراقی فوج کی گاڑی کے قریب ایک دھماکہ بھی ہوا جس میں کافی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ موصل کے علاقے مخمور میں عراقی فوج پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ایک فوجی جاں بحق ہوا۔

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراق کی سکیورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی تیل بردار بحری بیڑہ لبنان کی سمندری حدود میں داخل

دوسری جانب عراق میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے لئے ہتھیار پہنچانے والے ایک فوجی کاررواں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو جنوبی عراق کے دیوانیہ صوبے کے الدغارہ علاقے میں قصرالسلطان ریسٹورنٹ کے قریب دہشت گرد امریکی فوج کے ایک قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

میڈیا ذرائع نے سنیچر کی صبح بھی عراق و کویت کے سرحدی علاقے میں امریکی فوجی قافلے پر راکٹ حملہ ہونے کی خبردی تھی۔

دہشت گرد امریکی فوجیوں کے لئے جریشان بارڈر سے ٹرکوں کے ذریعے فوجی سازوسامان، عراق منتقل کئے جاتے ہیں اور ان گذرگاہوں پر بغداد حکومت کی کوئی نگرانی یا کنٹرول نہیں ہے۔

دو ہزار تین سے عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی قابض ہیں۔ عراقی عوام ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے خواہاں ہیں۔ اس ملک کی پارلیمنٹ بھی بیرونی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق ایک بل منظور کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button