اہم ترین خبریںپاکستان

بنو امیہ کے پیروکاروں نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا

مقدمہ کالعدم سپاہ صحابہ سےت تعلق رکھنے والے تکفیری خالد محمود نامی شخص نے لاہور کے تھانہ ستوکتلہ میں درج کروایا ہے

شیعیت نیوز: یزید ابن معاویہ ملعون اور اس کے اسلام دشمن خاندان بنو امیہ کی فضیلت کا نعرہ لگانے والوں نے بین الاقوامی شہرت یافتہ شیعہ عالم دین و خطیب نشترپارک علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف لاہور میں توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے یو ای ٹی سوسائٹی میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے شجرہ طیبہ و شجرہ خبیثہ کی وضاحت کی اور شجرہ خبیثہ میں موجود افراد کے نام بتائے جس بنا پر علامہ شہنشاہ نقوی پر توہین صحابہ کا مقدمہ درج کروادیا گیا۔

مقدمہ کالعدم سپاہ صحابہ سےت تعلق رکھنے والے تکفیری خالد محمود نامی شخص نے لاہور کے تھانہ ستوکتلہ میں درج کروایا ہے اور پولیس کی جانب سے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ1997 W-11 شامل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری حریت رہنما سیدعلی گیلانی کےانتقال پرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا افسوس اور تعزیت کا اظہار

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بھارتی ایجنسی را کی فنڈڈ کالعدم جماعتوں سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی سمیت کئی تکفیریوں اور ناصبیوں کی جانب سے شیعہ علماء بالخصوص علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف توہین صحابہ کا الزام لگا کر منظم انداز میں نفرت انگیزمہم چلائی جارہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جس تقریر کو بنیاد بنا کر مقدمہ درج کروایا گیا ہے وہ تقریر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے 3 برس قبل کی تھی اور اس تقریر میں انہوں نے شجرہ خبیثہ میں شامل افراد کا ذکر کیا تھا۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا کردار اور ان کی اتحاد بین المسلمین اور قومی وحدت و یکجہتی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں لیکن ریاستی ادارے ان دہشتگردوں اور ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button