اہم ترین خبریںپاکستان

امیر اہلحدیث ضیاءاللہ شاہ بخاری کی علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات،تکفیری قوتوں کی جانب سے تاریخی وعلمی اختلاف کو جوازبناکر فسادات کی کوشش ناکام بنانے کاعزم

سید ضیا اللہ شاہ بخاری نےکہا کہ ملک و قوم کی سلامتی اور وحدت و اخوت کے لیے ہم مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ کھڑے ہوں گے

شیعیت نیوز: متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر واسلامی نظریاتی کونسل کے رکن سید ضیا اللہ شاہ بخاری نے اپنے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما ناصر شیرازی ،علامہ محمد اقبال بہشتی اورڈاکٹر یونس حیدری بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سید ضیا اللہ شاہ بخاری نے اتحاد و اخوت کے فروغ اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کی کوششوں کوسراہا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری حریت رہنما سیدعلی گیلانی کےانتقال پرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا افسوس اور تعزیت کا اظہار

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے گزشتہ دہائی کے دوران بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لیے جو کاوشیں کیں ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔اس جماعت کے بیانیے نے ان تکفیری عناصر کے حوصلوں کو پست کیا ہے جو بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی اور وحدت و اخوت کے لیے ہم مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری حریت رہنماء سید علی شاہ گیلانی آزادی کاخواب آنکھوں میں لئے خالق حقیقی سے جاملے

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے عقائد کا تحفظ آئینی تقاضا ہے۔مختلف مسالک کے درمیان تاریخی و علمی اختلافات چودہ سو سالوں سے موجود ہیں۔کچھ شدت پسند ان علمی اختلافات کو جواز بنا کر مذہبی منافرت پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ ملک کو بدامنی کا شکار کیا جا سکے۔ایسے عناصر سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام سے مودت ہی معیار حق وصداقت ہے۔آل رسول ص کے دشمنوں سے بیزاری اسلامی تعلیمات کا جز ہے۔تمام مسالک کو رواداری کے فروغ کے لیے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button