دنیا

جرمنی میں داعش جنگجوؤں کی مالی مدد کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار

شیعیت نیوز: جرمنی میں ایک خاتون کو داعش جنگجوؤں کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن خاتون کی گرفتاری میونخ سے عمل میں لائی گئی جس کی شناخت صرف ڈینس ایس کے نام کی گئی ہے۔ خاتون پر داعش جنگجوؤں کی مالی مدد کرنے کا الزام ہے۔

وفاقی پراسیکوٹر نے مزید کہا کہ ڈینس کی ذمہ داری داعش سے تعلق رکھنے والی خواتین کو فنڈز کی فراہمی اور انھیں رقم کی منتقلی سے آگاہ رکھنا تھا۔

ڈینس نے ایک عراقی خاتون ’’ایمن اے جے‘‘ کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی تھی۔

پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ ایمن اے جے نامی خاتون کو حال ہی میں حراست میں لیا گیا تھا، جس نے ڈینس سے رقم لینے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے جمع کرائی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم اے جے نے ادلب میں داعش جنگجو کو 200 یورو بھیجے تھے جب کہ گزشتہ برس صرف 4 ماہ کے دوران 12 ہزار ڈالر شام میں داعش جنگجوؤں کو بھیجے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کورونا وائرس کے ماخذ کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہے، چین

دوسری جانب قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں داعش کو بڑھاوا دینے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن عبدالحق وثیق نے داعش سے لڑنے کے بہانے افغانستان میں امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس دہشت گرد گروہ کی موجودگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔

وثیق نے یہ کہتے ہوئےکہ افغانستان میں داعش کے پیر جمنا ممکن نہیں اس لیے کہ دنیا نے اپنے ذہن میں داعش کا ایک ہوا بنا رکھا ہے،تاہم افغانستان میں داعش کے ورژن اور سوچ کو نافذ کرنا ممکن نہیں ہے، ننگرہار اور کابل صوبوں میں حالیہ امریکی فضائی حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے۔

انہوں نے زور دیا کہ امریکہ کو افغانستان میں فوجی آپریشن کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

طالبان کے سیاسی بیورو کے رکن نے طلوع نیوز کو بتایاکہ ہم نے دوحہ میں امریکیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے اور یہ یادداشت کے خلاف ہے، معاہدے کے مطابق انہیں افغانستان سے نکلنے کے بعد افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

پاکستان آبزرور نے حال ہی میں طالبان ارکان کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کیا ہے اور وہ طالبان کے محاصرے سے بچنے میں ان کی مدد کر رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button