اہم ترین خبریںیمن

انصار اللہ کا سعودی العند چھاؤنی پر ڈرون حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی

شیعیت نیوز: جنوبی یمن میں واقع سعودی اتحاد کے العند چھاؤنی پر یمن کی مسلح افواج اور عوامی رضا کار فورس انصار اللہ کے ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

عرب پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی یمن کے صوبے لحج میں العند چھاؤنی پر تین میزائل حملوں میں سعودی اتحاد کے 30 فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ 60 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج اور عوامی رضا کار فورس انصار اللہ نے جارح سعودی اتحاد کے العند فوجی مرکز پر تین میزائلوں سے حملہ کرنے کے علاوہ دو ڈرون طیاروں سے بھی حملہ کیا۔ یمن کی مسلح افواج نے دو ہزار انیس میں بھی اس فوجی مرکز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں سعودی اتحاد کےمتعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔

ادھر اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا ہے۔

اگرچہ یمنی فوج نے اب تک اس ڈرون حملے کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا جو خمیس مشیط علاقے پر پرواز کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی سیکورٹی فورسز نے داعش کے متعدد سرگرم دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

دوسری جانب جارح سعودی عرب نے یمن کو ایک مرتبہ پھر اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی فوج نے کل صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقوں شدا اور منبه پر توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 3 یمنی شہری شہید ہو گئے۔

سعودی عرب کے جنگی طیارے ہر روز یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے حالیہ دنوں کے دوران یمن کے مختلف صوبوں میں رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

سعودی عرب ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پرجارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہےیمنی عوام کے استقامت و پائداری کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button