اہم ترین خبریںعراق

عراقی سیکورٹی فورسز نے داعش کے متعدد سرگرم دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

شیعیت نیوز: عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ کرکوک میں دہشت گرد گروہ داعش کے کئی سرگرم دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ عراق کی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر داعش کے سرگرم دہشت گردوں کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔

عراق میں داعشی دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی مذہبی شخصیات کا فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرانے کا مطالبہ

دوسری جانب عراق کے سینئر مذہبی رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر کا کہنا ہے کہ بغداد کانفرنس سے علاقے میں عراق کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

اتوار کو ایک ٹوئٹ میں مقتدی صدر نے لکھا کہ اس کانفرنس کا سب سے خوبصورت پہلو، عالمی سطح پر عراق کا سیاسی کردار اور عرب ممالک کی جانب سے اس کا خیر مقدم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے لئے اس کانفرنس کی میزبانی ایک اہم موڑ ثابت ہوگی اور سیکورٹی نیز اقتصادی لحاظ سے اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واضح طور پر اس سے علاقے میں عراق کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

مقتدی صدر کا کہنا تھا کہ متعدد فریق کو اس کانفرنس میں ایک جگہ جمع کرنا، اس کانفرنس کی کامیابی کی سب سے بڑی نشانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 30 اگست جبری گمشدگان کا عالمی دن ، درجنوں شیعہ عزادار لاپتہ،سردار تنویر بلوچ کی گمشدگی کو150 روز مکمل

ان کا کہنا تھا کہ اس سے عراق مشرق وسطی میں امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

عراق کے سینئر مذہبی رہنما اور صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر کا کہنا ہے کہ بغداد کانفرنس ایک سیاسی اجلاس سے زیادہ اخوت اور بھائی چارے کا اجلاس ثابت ہوا اسی لئے دشمن کے اثرات کو کم نہیں کر سکے گا۔

واضح رہے کہ سنیچر کو منعقد بغداد کانفرنس میں مصر، ایران، سعودی عرب، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، ترکی اور فرانس جیسے ممالک شامل ہوئے۔

اس کانفرنس میں شامل ممالک نے دہشت گردی کے خلاف عراقیوں کی جنگ کی قدردانی کی اور ہر طرح کی دہشت گردی کی مخالفت کی تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button