غاصب صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا

26 اگست, 2021 12:18

شیعیت نیوز: گذشتہ ہفتے کے روز مشرقی غزہ میں غاصب صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 32 سالہ اسامہ خالج ادعیح کا تعلق شمالی غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ سے تھا اور وہ گذشتہ ہفتے کی صبح غاصب صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔

ادھر ہفتے کے روز غاصب صیہونی فوج کی فائرنگ سے 41 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔  یہ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں آتش زدگی کے سانحے کی یاد میں ایک ریلی میں شریک تھے۔ اس وقت اسرائیلی فوج نے ان پر اندھا دھند شیلنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں : طالبہ کے ساتھ زیادتی کے جرم میں گرفتار سعودی ریالوں پر پلنے والا مفتی شاہ نواز بھی ٹھوس ثبوتوں کے باوجود عدالت سے رہا

دوسری جانب غاصب صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں متعدد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونیوں نے خان یونس میں مظاہرہ کرنے والے پرامن فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کا محاصرہ ختم کرو اور یہودی بستیوں کی تعمیر منظور نہیں کے نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں : نو ماہ کی حاملہ فلسطینی خاتون قیدی انہار الدیک کا اپنے اہل خانہ کو درد بھرا مکتوب

غاصب صیہونی فوجی مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کو حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صیہونی حکومت نے جولائی کے مہینے میں تین ہزار آٹھ سو چھیاسی بار فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے گھروں پر حملے کیے ہیں یا بے گناہوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی حکومت نے اس دوران چار سو چھے فلسطینی شہریوں کو اغوا کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

6:41 صبح اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔