اہم ترین خبریںلبنان

ہمیں امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی پر فخر ہے، انقلابی تحریک حزب اللہ

شیعیت نیوز: لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی پر فخر ہے۔

رپورٹ کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے ایک پروگرام میں کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے استقامتی محاذ کو شکست دینے کیلئے کئی ارب ڈالر خرچ کئے لیکن اس کے باوجود انھیں شکست ہوئی اور انہوں نے شام کے خلاف عالمی جنگ شروع کی اور لبنان میں دہشت گردوں کو بھیجا لیکن پھر بھی وہ اپنے عزائم میں ناکام رہے۔

انقلابی تحریک حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے سفارت خانوں نے گزشتہ برسوں کے دوران لبنان کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی بھر پور کوشش کی لیکن انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن اہل بیتؑ ایس ایچ او ملک حسنات کی شبیہ زولجناح کی بےحرمتی اور تشدد، حکومت سے فوری کارروائی کامطالبہ

انقلابی تحریک حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ وہابی تکفیریوں کا حامی ہے اور وہابی تکفیری امریکہ کے حامی ہیں۔ امریکہ لبنان میں اعلانیہ طور پر تکفیریوں کی حمایت کررہا ہے اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف لبنانی حکومت کو کارروائی کرنے سے بھی روک رہا ہے۔ لبنان میں امریکی سفارت خانہ دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنان میں امریکی اور سعودی عرب کے سفارت خانے داخلی جنگ بھڑکانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ وہ اسلامی مزاحمت کے خلاف دہشت گردوں کی بھر پور مدد کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود انھیں لبنان میں شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ نے لبنان کے اقتصاد اور معیشت کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ لبنان کے داخلی امور میں امریکی سفارت خانہ کی مداخلت نمایاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button