اہم ترین خبریںپاکستان

منگوپیرمیں شرکائے جلوس عاشورا پر حملہ، شیعہ علماء واکابرین نے ملکی سلامتی واستحکام کی خاطر بڑا کام کردیا

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے مسئلے کے پر امن حل میں مرکزی کردار ادا کیا۔

شیعیت نیوز: منگوپیر میں جلوس عاشورا کے شرکاء پر حملے کا واقعہ ، شیعیان حیدرکرارؑ کا ایک اور مثالی اقدام ، ملکی امن وسلامتی کی خاطر شیعہ علماء واکابرین نے حملہ آور وں کے ساتھ صلح کرلی،شیعہ عزاداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے عیسیٰ چنگیزی اور حملہ آوروں کی نمائندگی کرتے ہوئے امیر داد نے صلح کااعلان کیا۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے مسئلے کے پر امن حل میں مرکزی کردارادا کیا۔

ذرائع کے مطابق منگوپیر میں یوم عاشورا پر مرکزی جلوس عزا سے واپس آنے والی عزاداران حسینی کی بسوں پر شرپسندعناصر کی جانب سے ہونے والے حملے اور عزاداروں کے زخمی ہونے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا۔ دونوں فریقین نے شیعہ علماء و اکابرین کی موجودگی میں صلح کا اعلان کردیا ہے ۔ شیعہ اکابرین نے مادر وطن کی سلامتی و استحکام اور ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے جلوس عزا پر حملہ کرنے والے شرپسند عناصر کو معاف کرتے ہوئے صلح پر رضا مندی ظاہر کی ۔

یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد، شیعہ سنی علماء واکابرین نے دینی مقدسات کی توہین کرنے والوں سے برات کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری وحیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سرپرست جناب سید علی حسین نقوی ، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن و سربراہ ڈسٹرکٹ ویسٹ مساجد و امام بارگاہ فیڈریشن علماء کونسل جناب مولانا محمد صادق جعفری، ممبر قومی اسمبلی پی ٹی آئی جناب آفتاب جہانگیر ، ممبر قومی اسمبلی پی ٹی آئی عطاءاللہ خان ، ممبر صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی رابستان خان،رہنما ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن و فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ویسٹ جناب سبط اصغر زیدی، چیئرمین ڈسٹرکٹ ویسٹ مساجد و امام بارگاہ فیڈریشن سید رضی حیدر رضوی،مرکزی رہنما مساجد و امام بارگاہ فیڈریشن وجنرل سیکریٹری پاسبان عزا پاکستان سید سلمان حیدر رضوی،سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ڈسٹرکٹ ویسٹ سید کلیم رضازیدی ، انجمن معرفۃ الایمان کے عرفان علی رضوی، مزمل حسین کاظمی ، عمران حیدر رضوی کربلائی مذاکرات میں شامل تھے۔

قبل ازیں منگوپیر کے مومنین سے علامہ ناظر عباس تقوی صاحب ۔ ایس ایم نقی صاحب نے گیارہ محرم الحرام کو ملاقات کی جبکہ جناب مولانا سید حسن ظفر نقوی صاحب جناب شبر رضا رضوی صاحب ٹیلی فون رابطے میں رہے ،واضح رہے کہ روزعاشورا مرکزی جلوس عزا سے واپسی پر منگوپیر کے علاقے میں عزاداران حسینی ؑ کی بسوں پر شرپسند عناصر نے حملہ کردیا تھا، حملہ آوروں نے عزاداروں پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ بھی کی جس سے متعدد عزادارزخمی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعیان حیدرکرارؑ بلتستان کی اعلیٰ ظرفی غواڑی میں جلوس عاشورا پر حملہ کرنے والوں کو معاف کردیا

واقعے کے فوری بعد مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا جس میں ڈی آئی جی ویسٹ زون جناب عاصم قائم خانی ، ایس ایس پی ویسٹ محترمہ سوائے عزیز صاحبہ ،ونگ کمانڈر جناب افتخار سے منگوپیر تھانے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں عزاداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ہزارہ برادری کے جناب عیسیٰ چنگیزی، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و سربراہ علماء کونسل ڈسٹرکٹ ویسٹ مساجد امام بارگاہ فیڈریشن جناب مولانا محمد صادق جعفری ، رکن مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن و فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ویسٹ کمشنر کراچی جناب سبط اصغر زیدی ، سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ویسٹ مجلس وحدت مسلمین جناب کلیم رضا زیدی ، چیئرمین مساجد و امام بارگاہ فیڈریشن ڈسٹرکٹ ویسٹ رضی حیدر رضوی ،این اے 252 ممبر قومی اسمبلی پی ٹی آئی جناب آفتاب جہانگیر ،ممبر صوبائی اسمبلی پی ایس 122 پی ٹی آئی رابستان خان ، ڈی ایس پی جناب عرفان صدیقی ، ڈسٹرکٹ کے ڈی آئی بی انچارج جناب تنویر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button