اہم ترین خبریںعراق

شمالی بغداد میں رضاکار فورس حشد الشعبی کی گاڑی پر حملہ، 2 شہید، 7 زخمی

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع کا کہنا کہ شمالی بغداد کے الطارمیہ علاقے کے الثائر محلے میں رضاکار فورس حشد الشعبی کی گاڑی کو نشانہ بناکر پیکٹ بم سے حملہ کیا گيا جس میں دو افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک سیکورٹی ذریعے نے شمالی بغداد میں واقع الطارمیہ شہر میں دھماکے کی خبر دی ہے۔

اس سیکورٹی ذریعے نے شفق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یہ خبر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں عراقی رضاکار فورس کے 5 جوان زخمی ہوگئے۔

صابرین نیوز چینل نے بھی دھماکے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس دھماکے کے بعد داعش کے عناصر اور عراقی رضاکار فورس کے جوانوں کے درمیان تین محاذ پر جھڑپیں ہو رہی ہيں۔

صابرین نیوز نے خبر دی ہے کہ اس حملے میں حشد الشعبی کی 12ویں بریگیڈ کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سلیمانی کے کٹے ہوئے ہاتھ گواہ ہے کہ ایران اپنے دوستوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا، حسن نصراللہ

دوسری جانب عراق کے سنجار شہر کے ایک اسپتال پر ترکی کے ڈرون حملے کے بعد عراقی رضاکار فورس میں شامل گروہ عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل نے ترکی کے اقدامات پر عراقی حکام کی خاموشی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس کو شرمناک قرار دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عصائب اہل الحق کے سکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے جمعے کے روز ترکی کی جانب سے ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی پر رد عمل ظاہر کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ حکومتی اور پرائیوٹ اداروں کی جانب سے جارحیت پر مسلسل خاموشی واقعا شرمناک ہے۔

عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس خاموشی کی وجہ سے ترک حکومت کے حوصلے مزید بڑھ جائیں گے اور اگر خاموشی جاری رہی تو جارحیتوں کا سلسلہ خطرناک سطح تک پہنچ جائے گا ۔

واضح رہے کہ منگل کے روز عراقی ذرائع نے خبر دی تھی کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے سنجار میں سیکورٹی اہلکاروں کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button