اہم ترین خبریںپاکستان

عاشورا محرم الحرام پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا

ان خطرات کو فیس کرنے کیلئے سخت سے سخت انتظامات کیئےجائیں، عاشورہ کے موقع پر انتظامات سخت سے سخت کرنے پر لوگوں کو تکلیف اور پریشانی ہوتی ہے

شیعیت نیوز: عاشورا محرم الحرام وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی ہے ان خطرات کو فیس کرنے کیلئے سخت سے سخت انتظامات کیئےجائیں، عاشورہ کے موقع پر انتظامات سخت سے سخت کرنے پر لوگوں کو تکلیف اور پریشانی ہوتی ہے۔ایسی صورتحال پر عوام سندھ حکومت سے تعاون کریں یوم عاشورے پر امن امان برقرار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی ہمسر کی آزادی کے بارے میں ان کے دفتر کا اعلامیہ جاری

مواچھ گوٹھ میں بزدلانہ واقعہ ہوا ہے اس میں معصوم بچے اور خواتین شہید ہوئی مواچھ گوٹھ کے واقعے کی اب تک کسی نے زمہ داری بھی نہیں لی ہے کے یہ کس نے کروایا یہ بزدلانہ واقعہ ہے اللہ تعالی ان دہشتگردوں کو دوزخ نصیب کرے گا۔حکومت اپنی پوری کوشش کرے گی محرم الحرام اور اسکے بعد بھی سیکیورٹی انتظامات بہتر رہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button