اہم ترین خبریںعراق

عراق، نامعلوم ڈرون کا حملہ، حشد الشعبی کے کمانڈر سمیت دو شہید

شیعیت نیوز: نامعلوم ڈرون کے حملے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر سمیت دو افراد شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی 80 ویں بریگیڈ کے کمانڈر سعید حسن سعید اور ان کے ایک ساتھی صوبہ نینوا کے علاقے سنجار میں نامعلوم ڈرون کے حملے میں شہید ہوگئے۔ اس حملے میں حشد الشعبی کے تین دیگر جوان زخمی بھی ہوئے۔

حشد الشعبی نے کہا کہ وہ حملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور قوم کو جلد حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔ صابرین نیوز نے کہا ہے کہ سنجار کے علاقے میں کیا جانے والا یہ حملہ ترک فوج نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس نے دہشت گرد گروہ داعش کی نام نہاد خلافت کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور اب بھی ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کی باقیات کے خلاف پرسر پیکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امام حسین ؑ نے قران و اہلبیت ع کو مضبوط ڈھال بنا کر اسلام کے خلاف یزیدی فتنوں کو ناکام بنایا، علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب عراقی ذرائع نے جنوبی عراق میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلے پر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوجیوں کا یہ قافلہ جنوبی عراق کے صوبے ذیقار کے صدر مقام الناصریہ سے گذر رہا تھا جو حملے کا نشانہ بنا۔

ابھی تک اس حملے میں ممکنہ طور پر ہونے والے نقصانات کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی۔

عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا ایک معمول بن چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button