ایران

عراق میں ایرانی سفیر کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی تصدیق

شیعیت نیوز: عراق میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ سفارت خانوں کے دوبارہ کھولنے کیلیے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

یہ بات ایرج مسجدی نے گزشتہ روز عراقی العالم ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بغداد کی میزبانی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا حوالہ دیا جو دونوں ممالک میں سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنا اس ملاقات کا اہم موضوع تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امید ہے کہ یہ مذاکرات اگلے مراحل میں جاری رہیں گے۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے پیچھلے ادوارعراق میں منعقد ہوا ہے اور یہ مذاکرات فی الحال ایرانی حکومت کے اقتدار کی منتقلی کی وجہ سے عارضی طور پر معطل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پانچ ایرانی مشن کابل سے اپنی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے، سعید خطیب زادہ

مسجدی نے کہا کہ اس مذاکرات میں دونوں ممالک کے سفارت خانوں کے دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ مذاکرات کے اگلے دور سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سکیورٹی فورسز کے انخلاء کے بعد خطے کے ممالک کو علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے حمایت کرنی چاہیے۔

مسجدی نے کہا کہ تہران واضح طور پر علاقے بالخصوص عراق میں کسی بھی امریکی موجودگی کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم عراق میں سفارتی مشنوں پر کسی بھی حملے کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ اقدام اجنبیوں کی طویل موجودگی کو جائز قرار دیتا ہے۔

ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ تہران آئندہ پارلیمانی انتخابات میں کسی بھی دوسرے فریق کے خلاف کسی عراقی شخص یا جماعت کی حمایت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب ایران کے نائب صدرمحمد مخبر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو تمام ہمدردوں اور خاص طور پر جوانوں کی مدد کی ضرورت ہے۔

محمد مخـر نے کہا کہ ہم اس وقت حساس مرحلے میں ہیں ۔ عوام کو نئی حکومت سے مسائل اور مشکلات حل کرنے کی توقع ہے۔

ایران کے نائب صدر نے کہا کہ ہم تمام ہمدردوں اور خاص طور پر جوانوں سے مدد طلب کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button