ایران

شنگھائی معاہدے میں ایران کی رکنیت کیلئے سیاسی رکاوٹیں ہٹادی گئیں، ایڈمیرل علی شمخانی

شیعیت نیوز: ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ایڈمیرل علی شمخانی نے کہا ہے کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ شنگھائی معاہدے میں ایران کی رکنیت کیلئے سیاسی رکاوٹیں دور کی گئیں اور تکنیکی عمل سے اس معاہدے میں ایران کی حتمی رکنیت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارایڈمیرل علی شمخانی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ گھنٹوں پہلے اپنے روسی ہم منصب "نیکلا پاتروشف” سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، افغانستان، شام اور خلیج فارس کی تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ شنگھائی معاہدے میں ایران کی رکنیت کے لیے سیاسی رکاوٹیں دور کی گئیں اور تکنیکی عمل سے اس معاہدے میں ایران کی حتمی رکنیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی وفد کا مسجد اقصیٰ پردھاوا، اسرائیلی مظالم کی تائید قرار

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے تہران میں روسی اور برطانوی سفیروں کی اشاعت پر ایرانی عوام کے خلاف انتہائی جارحانہ اور نامناسب تصویر پر تنقید کی۔ یہ بات محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیج پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج میں نے ایک انتہائی نامناسب تصویر دیکھی اور یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ اگست 2021 نہ تو اگست 1941 اور نہ ہی دسمبر 1943 ہے۔

ظریف نے کہا کہ ایرانی عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کی قسمت غیر ملکی سفارت خانوں یا غیر ملکی طاقتوں کے ہاتھ میں نہیں ہے اور جوہری معاہدے میں بھی ایسا ہی تھا۔

ظریف نے سوویت یونین اور برطانیہ کی افواج کے ایران پر قبضے کے ساتھ ساتھ دوسری جنگ عظیم کے دوران تہران میں امریکہ اور ان دونوں ممالک کے درمیان خفیہ مذاکرات کا حوالہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی نیوم منصوبے عربوں کے لیے صیہونیوں کے خواب کی تعبیر

دریں اثناء ایران کی فضائیہ کے کمانڈر نے زور دے کر کہا ہے کہ فضائیہ ،ملک کے ہمہ جانبہ دفاع کی مکمل آمادگی رکھتی ہے۔

ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادے نے منگل کو بندرعباس کے شہید عبدالکریمی ایئربیس کا دورہ کیا اور اس ایئربیس میں تعینات فوجیوں اور فوجی سازوسامان کا معائنہ کرنے کے ساتھ ہی اس ایئربیس کی آمادگی اور آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

اس دورے کے موقع پر بریگیڈیئر جنرل نصیر زادے نے کہا کہ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری بہترین پائلٹوں اور تجربہ کار کمانڈروں کے ہاتھوں میں ہے۔

فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ دن رات فضائی حدود کی نگرانی کی جارہی ہے اور فضائیہ ضرورت پڑنے پرہمہ جانبہ اور بھرپور دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

اس موقع پر بندرعباس کے شہید عبدالکریمی ایئربیس کے کمانڈر سیکنڈ بریگیڈیئر جنرل محسن حیدریان نے کہا کہ اس ایئربیس کے پائلٹ، افسران اور ماہرین، ٹیکنالوجی اور پرواز کے درخشاں تجربے کے حامل اور ہر لمحے پوری طرح الرٹ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button