دنیا

روس کے لیے جاسوسی، جرمنی میں برطانوی سفارت خانے کا خفیہ اہلکار گرفتار

شیعیت نیوز: جرمن پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارت خانے کے خفیہ اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارت خانے کے ستاون سالہ اہلکار ڈیو ایس کو خفیہ سرگرمیوں کے حوالے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

جرمن اٹارنی جنرل آفس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ برطانوی سفارت کار نے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے دوران حاصل ہونےوالی کم سے کم ایک اہم دستاویز روسی خفیہ ایجنسی کے نمائندے کے حوالے اور اس کے بدلے نامعلوم مقدار میں رقم بھی وصول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کی رضاکارفورس حشد الشعبی کا سامراء کے مشرقی علاقے میں کامیاب آپریشن

یورپ اور روس کےتعلقات سن دوہزار چودہ سے کشیدہ چلے آرہے ہیں۔ روس کی مشرقی سرحدوں تک نیٹوکا پھیلاؤ، بحران یوکرین و بحیرہ بالٹک اور شام کی صورتحال ایسے معاملات ہیں جن پر روس اور یورپ کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

امریکہ اور یورپی یونین نے سن دوہزار چودہ کے بعد سے اب تک روس کے خلاف متعدد طرح کی اقتصادی اور مالیاتی پابندیاں عائد کی جن کا ماسکو نے ترکی بر ترکی جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، شام اور لبنان کے بحرانوں میں امریکہ کا ہاتھ ہے، شامی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف

دوسری جانب روس میں سیاحوں کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی نے روسی ایمرجنسی سروس کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں 13 سیاحوں سمیت 16 افراد سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں 8 افراد کو ریسکیو ٹیم نے بچالیا ہے جبکہ باقی 8 افراد کی تلاش جاری ہے۔

ایک متعلقہ ذریعے نے بتایا ہے کہ بدنصیب ہیلی کاپٹر ’’می 8 ‘‘ قسم کا تھا جو کوریل جھیل کے قریب لینڈنگ کرتے ہوئے چھیل میں جاگرا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button