دنیا

برطانیہ، جبری ویکسینیشن کے مخالفین کا بی بی سی کے دفتر پر دھاوا

شیعیت نیوز: برطانیہ، ویکسین پالیسی کے مخالفین کی سرکاری خبر رساں ادارے بی بی سی کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

لندن میں کورونا ویکسین کے خلاف مظاہرین نے برطانیہ کے سرکاری ابلاغیاتی ادارے بی بی سی کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

لندن میں ہونے والے احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے ویکسین سرٹیفکیٹ اور بچوں کو ویکسین لگانے کے خلاف نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکہ اور برطانیہ کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کردیا، زہرا ارشادی

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سفر کے لیے پاسپورٹ کے ساتھ ویکسین کو مشروط قرار دینا عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اور مشتعل شہریوں نے برطانیہ کی شاہی حکومت کی نگرانی میں چلنے والے خبر رساں ادارے بی بی سی کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری میڈیا نے ویکسین اور لاک ڈاؤن کے بارے میں سازشی نظریات کو فروغ دیا، فساد کی جڑ میڈیا ہے اور اسے ختم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سپریم لیڈر کا عوام کیلیے ہر ممکن طریقے سے کورونا ویکسین کی فراہمی پر زور

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ویکسین نہ لگوائے والے 3 ملازمین کو نوکری سے نکال کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کے کئی اداروں میں ملازمین پر دفتر آنے کے لیے ویکسین لگوانا شرط قرار دیدیا گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اس شرط کی خلاف ورزی پر اپنے 3 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا۔

اس حوالے سے سی این این کے چیف جیف زکر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ فیلڈ رپورٹرز سمیت آفس میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button