اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی جدوجہد بلاتفریق مذہب و مسلک پوری انسانیت کیلئے تھی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی شہادت اسلام اور انسانیت کی بقاء کیلئے تھی

شیعیت نیوز: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محرم الحرام کے مقدس مہینے کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماہ مقدس ایثار، قربانی، جدوجہد، انسانی اقدار اور عوامی حقوق کا درس دیتا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی شہادت اسلام اور انسانیت کی بقاء کیلئے تھی، آپ کی جدوجہد دین محمدیؐ کی بقاء، انسانیت کی خدمت اور عوامی حقوق کیلئے تھی۔ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی جدوجہد بلاتفریق مذہب و مسلک پوری انسانیت کیلئے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداری کے اجتماعات میں تشیع کے روشن چہرے کو روشن تر کرکے پیش کریں اور عقائد تشیع کو مصفی و منقی انداز میں پیش کریں، علامہ ساجد نقوی کی قوم سے اپیل

انہوں نے کہا کہ ظلم کے سامنے ڈٹ جانا اور ظالم اور جابر کے سامنے کلمہ حق کہنا ماہ مقدس کا صحیح مفہوم ہے۔ خالد خورشید نے کہا کہ محرم الحرام عبادت، ایثار، تحمل اور برداشت کا مہینہ ہے۔ اس ماہ مقدس میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہم سب کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ محرم الحرام کا پیغام اتحاد بین المسلمین ہے۔ اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں اور تعلیمات پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button