اہم ترین خبریںلبنان

عزاداری امام حسین (ع) ایک عظیم نعمت الٰہی ہے، سید حسن نصر اللہ

شیعیت نیوز: ماہ محرم کی عزاداری امام حسین (ع) ایک عظیم نعمت ہے اور اس پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے، یہ بات حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے ایک خطاب میں کہی۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے محرم الحرام کے آغاز اور نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایام سوگواری کی آمد پر تمام مسلمان عالم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کی۔

انہوں نے محرم کی پہلی شب کی مناسبت سے اپنے خطاب میں مظلوم کربلا سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو خدائے سبحان کی عظیم نعمتوں میں قرار دیا اور کہ اس نعمت پر شکر خدا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلستان جوہر سے شیعہ ٹارگٹ کلنک میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گردرنگے ہاتھوں گرفتار

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے فرزند رسول کی عزاداری میں مصروف سبھی متوالوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر طبی اصولوں اور ایس او پیز کا خیال رکھیں اور اپنے درست رویے سے عزاداری امام حسین (ع) کی نعمت اور اپنی صحت و سلامتی پر خدا کا شکر ادا کریں۔

خیال رہے کہ ایران و عراق اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں آج محرم الحرام کی آمد سے نئے ہجری قمری سال ۱۴۴۳ کا آغاز ہو گیا ہے۔ اسی مناسبت کے پیش نظر سبھی مقامات مقدسہ کے علاوہ شہروں، قریوں، گلی کوچوں مساجد اور امام باڑوں کو سیاہ پوش کر کے باضابطہ سید الشہداؑ کی عزاداری و سوگواری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس بار مسلسل دوسرے سال سوگواروں کو کورونا عالمی وبا کا سامنا ہے اور اسکی محدودیتوں کے ساتھ وہ عزاداری امام حسین (ع) اور سوگواری میں مصروف ہیں۔ علمائے کرام اور مراجع عظام کے علاوہ ممالک کی وزارت صحت کے حکام نے بھی نواسہ رسول کے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے مجالس عزا کا اہتمام کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button