آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا طاقتور اور اسمارٹ میڈیا کی ضرورت پر زور

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسمارٹ میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں پوری قوت اور دانشمندی سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صحافیوں کے قومی دن کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ نے ، صحافیوں کے درمیان آپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج ہمارے دشمن، سیکورٹی اور اقتصادی اقدامات سے زیادہ ہمارے خلاف، پروپیگنڈے اور ابلاغیاتی حملوں میں مصروف ہیں اور رائے عامہ پر اثرانداز ہونے کے لیے بھاری رقم خرچ کر رہے ہیں۔
مذکورہ ویب سائٹ نے رہبر انقلاب اسلامی کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ پروپیگنڈے کے میدان میں صحیح سمت میں قدم بڑھانے اور اسمارٹ میڈیا کو طاقتور اور اسمارٹ بنانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں آٹھ اگست کو صحافیوں کا قومی دن منایا جاتا ہے، آج سے تئیس سال قبل آٹھ اگست انیس سو اٹھاسی کو ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے نامہ نگار محمود صارمی کو افغانستان کے شہر مزار شریف میں طالبان دہشت گردوں نے حملہ کرکے شہید کردیا تھا۔ بعدازاں حکومت ایران نے اس دن کو صحافیوں کا قومی دن قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت روبہ زوال اور سقوط کے دھانے پر ہے ، جنرل حسین سلامی
دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے مزار شریف میں ایرانی قونصل خانہ پر دہشت گردانہ حملے کی سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ مزار شریف واقعہ کے پوشیدہ پہلوؤں کو واضح کرنا ایرانی قوم کا ااصلی اور قطعی مطالبہ ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کہ مزار شریف میں ایرانی سفارتکاروں اور ایک ایرانی نامہ ںگار کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہید کردیا گیا تھا ۔ اس ہولناک واقعہ پر بین الاقوامی سطح پر ایران کے ساتھ ہمدردی اور ہمدلی کا اظہار کیا گیا اور افغان عوام کی جانب سے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور ایران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا، جو ایران اور افغانستان کی دوقوموں کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ ایران اور افغانستان کے باہمی تعلقات اسلامی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار ہیں۔
ایران ہمیشہ کی طرح افغانستان کے عوام کے ساتھ ہے اور افغانستان کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ایک بار پھر مزار شریف میں ایرانی سفارتکاروں اور ایک نامہ نگار کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کا قطعی اور یقینی مطالبہ ہے کہ اس ہولناک واقعہ کے پوشہیدہ پہلوؤں کو آشکار اور نمایاں کیا جائے۔