اہم ترین خبریںپاکستان

محرم میں سکیورٹی خدشات ، پولیس کا اسکاوٹس اور والنٹیئرزکو ٹریننگ دینے کا فیصلہ

اجلاس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈویژن وائز تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او نے ڈویژنل ایس پیز کو شورٹی بانڈز لینے کی ہدایات جاری کیں۔

شیعیت نیوز: محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کےپیش نظر لاہور پولیس کا شیعہ اسکاؤٹس تنظیموں کے رضا کاروں کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈویژنل ایس پیز نے اپنے اپنے علاقوں کے حساس مقامات کے حوالے سے سی سی پی او کو بریفنگ دی۔ سی سی پی او نے تمام افسران کو علاقے میں درپیش مسائل امن کمیٹیوں کے ذریعے حل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں کی عبادتگاہوں پر حملے شرمناک فعل ، اسلام ایسی نفرت انگیزی کی اجازت نہیں دیتا،علامہ حسن ظفرنقوی

سی سی پی او آفس میں ہونیوالے اجلاس میں تمام ڈویژنل آپریشنل ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈویژن وائز تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او نے ڈویژنل ایس پیز کو شورٹی بانڈز لینے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ مجالس، جلوسوں، امام بارگاہوں میں تعینات اسکاؤٹس اوروالنٹیئرز کی لسٹیں مرتب کرکے ان کو پولیس سے ٹریننگ دلوائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button