اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی عماد علی دویکات شہید، متعدد زخمی

شیعیت نیوز: کل جمعہ کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 37 سالہ فلسطینی عماد علی دویکات شہید اور متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں فلسطینی دم گھٹنےسے متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی نابلس میں بیتا کے مقام پر فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق قابض صیہونی فوج نے عماد علی دویکات کو براہ راست گولی ماری۔ گولی سینے میں لگنے کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں نابلس میں رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

بیتا کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی ایک احتجاجی ریلی پر قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی اور جس کے نتیجے میں گولی لگنےسے عماد علی دویکات شہید اور دو فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کی وزارت خارجہ کی اسرائیلی حملے پر سلامتی کونسل میں درخواست

مقامی طبی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے دویکات کوبراہ راست اس کے سینے میں گولی ماری جس کے نتیجے میں گولی دل کو چیرتے ہوئے پار ہوگئی۔

شہید کے لواحقین میں پانچ بچے ہیں جن میں سے چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ بیٹے کی عمر صرف دو ماہ ہے۔

خیال رہے کہ بیتا کےمقام پر گذشتہ چند ماہ کے دوران جاری کشیدگی اور اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سات ہوگئی  ہے۔

ہلال احمر کے ڈائریکٹر احمد جبریل نےبتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور کم سے کم 17 فلسطینی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جاری جرائم کے خلاف ہر ہفتے کی طرح جمعہ کو بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی چار ہزار سات سو فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں دو سو پچاس بچے اور سینتالیس عورتیں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button