اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس کی لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو اسرائیل پر حملوں پر مبارک باد

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمت تحریک حماس نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو قابض اسرائیلی ریاست کے زیرتسلط علاقوں پر راکٹ حملوں پر مبارک باد پیش کی ہے۔

حماس نے اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان پر حالیہ جارحیت پرلبنانی مزاحمتی قوتوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی قوتوں کو قابض صیہونی دشمن کی طرف سے جارحیت کا جواب دینے اوراپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ حماس اور فلسطینی قوم لبنانی مزاحمتی قوتوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان میں بے گناہ شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے لبنانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے قابض اسرائیل کے زیر تسلط وادی گولان اور الجلیل شہر میں کم سے کم 10 راکٹ حملے کیے ہیں جنہوں نے صہیونی ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا اسرائیل کے وحشیانہ ہوائی حملوں کا منہ توڑ جواب، کئی درجن راکٹ فائر

لبنانی حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مزارع شعبا کے قریب اسرائیلی تنصیبات پر کم سے کم 10 راکٹ داغے گئے ہیں۔

حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز گیارہ بج کر پندرہ منٹ پر الشہید علی کامل محسن اور شہید محمد قاسم طحان گروپوں نے مزارع شعبا کے قریب اسرائیلی ریاست کے زیرتسلط علاقوں پر راکٹ حملے کیے گئے۔

دوسری جانب اسرائیل کے عبرانی اخبار’معاریو‘ نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی طرف سے صیہونی ریاست پر راکٹ حملوں کو حیران کن قرار دیا ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ حزب اللہ کے جوابی راکٹ حملوں پر اسرائیلی سیکیورٹی ادارے حیران رہ گئے ہیں۔

اخباری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کو اندازہ نہیں تھا کہ حزب اللہ فضائی بمباری پر راکٹ حملے کرے گی۔ تاہم حزب اللہ نے اسرائیلی بمباری کے جواب میں راکٹ حملے کرکے صیہونی حکام کو حیران کردیا۔

خیال رہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گذشتہ روزایک درجن کے قریب راکٹ داغے جن میں الجلیل اور مقبوضہ وادی گولان میں اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button