اہم ترین خبریںمشرق وسطی

امریکہ کی چوری پکڑی گئی، شام سے اسمگلنگ کرکے 25 تیل ٹینکرز عراق پہنچا دیئے

شیعیت نیوز: شام میں امریکہ کی ایک بار پھر تیل ٹینکرز کی چوری پکڑی گئی۔ دوسری طرف صوبہ درعا میں شامی فوج کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کے بعد حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے شام سے اسمگلنگ کے 25 تیل ٹینکرزعراق پہنچا دیئے۔

شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات 5 اگست 2021 کو امریکی فوجیوں نے شام کے تیل کے کنوؤں سے تیل نکال کر 25 تیل ٹینکرز شام سے عراق پہنچا دیئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فورس نے فضائیہ اور بحری فوج کی مدد سے الولید بارڈر سے شام سے عراق میں یہ تیل ٹینکرز پہنچائے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے عسکریت پسندوں نے بھی ان ٹینکرز کو اسکارٹ کیا۔

شام کی حکومت نے امریکہ کی جانب سے تیل کی اسمگلنگ کی بارہا مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اس مسئلے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق اب امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کیلئے نا امن ہو گیا

دوسری جانب صوبہ درعا میں شامی فوج کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کے بعد حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہيں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی شام میں موجود دہشت گردوں نے شامی فوج کی ایک گاڑی پر حملہ کر دیا جس میں گاڑی میں سوار تمام فوجی جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز دہشت گردوں نے جنوبی صوبے درعا میں فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا-

عنب بلدی نامی ویب سائٹ کے مطابق یہ حملہ مشرقی درعا کی السویداء شاہراہ پر ہوا جس کے دوران دہشت گردوں نے گھات لگا کر فوج کی گاڑی پر شدید گولہ باری کی۔

اس حملے کے جواب میں شام کی فوج نے دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقے پر شدید بمباری کی۔ شام کی فوج نے ناحتہ اور ملیحہ العطش نامی گاؤں پر شدید بمباری کی جو دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے سمجھے جاتے ہیں۔ اس حملے کے بعد مقامی افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button