ایران

لاطینی امریکہ سے تعلقات کا فروغ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجحیات میں ہے، صدر رئیسی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے ’’ہماری امریکی قوموں کی بولیویرین یونین‘‘ کے سیکرٹری جنرل سے ایک ملاقات کے دوران، ایران اور البا یونین کے ممبر ممالک کے درمیان مشترکہ اقدار پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان ملک البا یونین سے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ میں دلچسبی رکھتا ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں ہمارے تعاون اور ہم آہنگی کی سطح کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا کے سامراجی اور حد سے تجاوز کرنے والے ممالک آزاد اور آزادی پسند قوموں کی کوششوں کو حقیر سمجھتے ہیں اور اس کے خلاف سازش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ایران اور لاطینی امریکی ممالک کے درمیان تعاون کی سطح میں اضافہ امریکی اور دیگر ان کو غیر فعال بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی و صیہونی میڈیا افواہیں پھیلا رہی ہے، علاقائی ممالک ہوشیار رہیں، خطیب زادہ

اس موقع پر البا یونین کے سیکرٹر جنرل نے بھی اس یونین کے 9 ممبر ممالک کے نمائندے کی حیثیت سے تقریب حلف برادری میں حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ البا یونین کا مقصد البا رکن ممالک اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور البا یونین میں بہت زیادہ مشترکات ہیں اور دونوں قوموں کی آزادی اور خودمختاری کا دفاع کرنے اور امریکی جبر کے خلاف کھڑے ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ دو سالوں کے دوران، تیل کی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے اویپک سکرٹریٹ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعنیات ایران کے مستقل مندوب "کاظم غریب آبادی” نے کہا ہے کہ آیت اللہ رئیسی نے اوپیک تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے مبارکبادی پیغام کا تحریری جواب دے دیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرلیا۔

واضح رہے کہ اوپیک تنظم کے سیکرٹری جنرل "محمد سانوسی بارکیندو” نے جولائی میں ایک پیغام میں ایران کے تیرہویں صداراتی انتخابات میں علامہ رئیسی کی فتح پر ان کو مبارکباد دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button