اہم ترین خبریںایران

مغربی و صیہونی میڈیا افواہیں پھیلا رہی ہے، علاقائی ممالک ہوشیار رہیں، خطیب زادہ

شیعیت نیوز: خلیج فارس اور بحر عمان سے گزرنے والی کشتیوں میں ایرانی فوجیوں کے داخلے کے مغربی و صیہونی میڈیا کے دعوے کو ایران نے سختی کے ساتھ مسترد کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے تسنیم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ خلیج فارس اور بحر عمان سے گزرنے والی کشتیوں میں ایرانی فوجیوں کے داخلے کی خبریں افواہوں سے زیادہ کچھ نہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے مغربی و صیہونی میڈیا کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ابلاغیاتی مہم جوئی کرنے پر انہیں خبردار کیا۔ ساتھ ہی ترجمان وزارت خارجہ نے علاقائی ممالک سے اپیل کی کہ وہ خطے کے سمندری علاقے سے موصول ہونے والی متضاد خبروں کے سلسلے میں ہوشیاری اور سمجھداری کا مظاہرہ کریں۔

اس سے قبل خطیب زادہ نے خلیج فارس اور بحر عمان میں پے در پے پیش آنے والے حادثات و واقعات کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدامات سیاسی مفادات کے حصول کی خاطر غلط پروپیگنڈے کے تناظر میں انجام پا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ خانہ جنگی کے جال میں نہیں پھنسے گی، سید مقاومت حسن نصراللہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقے میں ایران کی صلح پسند اور پر امن پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سکیورٹی فورسز حسب معمول خلیج فارس اور بحر عمان سے گزرنے والی کشتیوں کو تحفظ اور انکو درکار امداد فراہم کرنے میں سرگرم ہیں اور ایران اس سلسلے میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس میں مختلف کشتیوں کو پیش آنے والے حالیہ حادثات کو مشکوک قرار دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نےکہا کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں امن و سلامتی کی برقراری سے متعلق پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس علاقے سے عبور کرنے والی کشتیوں اور بحری جہازوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد دینے کیلئے آمادہ و تیارہے۔

یاد رہے کہ ایسوسی ایٹیڈ پریس نے دعوی کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب 4 کشتی حادثے کا شکار ہوئے اور وہ آوٹ آف کنٹرول ہو گئیں۔ اسی طرح فجیرہ بندرگاہ کے قریب بھی ایک کشتی کو حادثہ پیش آنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button