اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسلامی جہاد کے قیدیوں نے اسرائیلی جیل النقب کمرے کو آگ لگا دی

شیعیت نیوز: اسلامی جہاد کے قیدیوں نے جزیرہ نما النقب صحرائی جیل کے سیکشن 26 میں کمرہ نمبر 12 کو آگ لگا دی۔

تحریک کے سابق اسیر رہنما شیخ خضر عدنان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ اقدام انتظامی قیدیوں میں سے چار پر قابض جیلوں کے جیلروں کے وحشیانہ حملے کے بعد اسلامی جہاد کے قیدیوں کے غصے اور مذمت کے اظہار کے طور پر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض جیلوں کی انتظامیہ نے اسلامی جہاد کے قیدیوں کو ان کمروں سے الگ تھلگ کیا۔ انہیں سیلوں میں منتقل کیا ، انسانی حقوق اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قیدیوں کےحقوق کو یقینی بنانے میں مدد کریں اور ان کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ نے الشیخ جراح سے فلسطینیوں کی بے دخلی مسترد کردی

دوسری جانب فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں زور دیا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ ناممکن ہے۔

فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف حالیہ اسرائیلی جنگ میں مزاحمت کی فتح ایک قومی اور قیمتی کامیابی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے ساتھ مقابلےکو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مزاحمتی گروپوں کے مشنوں کا حصہ ہے۔

صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے امکان کے بارے میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس حکومت کے ساتھ سمجھوتہ ناممکن ہے اور جہاد اسلامی تحریک نے 1993 میں اوسلو معاہدوں پر دستخط کے بعد سے پیش گوئی کی تھی کہ یہ عمل ناکام ہو جائے گا اوریہ فلسطینیوں کو سخت پریشان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی قابضین کے ساتھ سمجھوتہ کرتا ہے اور یقین کرتا ہے کہ ایسا ممکن ہے، اس نے صیہونی منصوبے کی نوعیت کو نہیں سمجھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button