اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی رہنما نزار بنات کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے رام اللہ میں مظاہرے

شیعیت نیوز: فلسطین کی مختلف تحریکوں ، انتخابی امیدواروں اور انسانی حقوق کارکنوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ کے مرکز میں المنارہ چوک کے مقام پر ایک مظاہرہ کیا جس میں اپوزیشن رہنما نزار بنات کے قتل کی مذمت  اور اس کے قاتلوں کے احتساب کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی رہنما نزار بنات کے قتل کے چہلم کے موقع پر سینکڑوں شہری سٹی سینٹر میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے بنات کے قاتلوں کے احتساب اور انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اپنے نعروں میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس پر کڑی تنقید کی اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی کو بھی تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے اتھارٹی کی جانب سے قابض اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی کوآرڈینیشن جاری رکھنے اور مزاحمتی جنگجوؤں کے قتل اور ظلم و ستم پر بھی شدید نکتہ چینی کی۔

خیال رہے یہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے اتھارٹی  کے مخالف سیاسی رہنما نزار بنات کو 24 جون کو الخلیل میں واقع ان کے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی، فرانسیسی اور امریکی مثلث کی لبنان میں خانہ جنگی کی کوشش

دوسری جانب گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقام میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق  منگل کے روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو78 یہودی آباد کاروں،اسرائیلی طلباء اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے  قبلہ اوّل میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button