اہم ترین خبریںمشرق وسطی

آیت اللہ زکزاکی کی آزادی پر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا تہنیتی پیغام

شیعیت نیوز: بحرینی رہبر انقلاب آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اپنے ایک پیغام میں نائجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کو حکومتی جیل سے رہائی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی دفتری ویب سائٹ پر نشر ہونے والے اس پیغام میں لکھا گیا ہے؛

ہمارے عزیز، مجاہد فی سبیل اللہ اور اسلام و انسانی کرامت کی نسبت انتہائی غیرت مند اور انسانیت کو آزادی و کرامت تک پہنچانے کے لئے کوشاں، جناب شیخ ابراہیم زکزاکی پر سلام ہو!

ظالموں کی قید سے آپ کی رہائی کا دن مومنین سمیت ان تمام افراد کے لئے حقیقی خوشی کا دن ہے جو آزادی و بھائی چارے کے حوالے سے آپ کے موثر کردار سے بخوبی واقف اور حق و عدالت کے پرچار کے لئے کوشاں ہیں اور جو اپنے و اپنے ساتھیوں سمیت تمام لوگوں کے لئے عزت، کرامت و آزادی کے علاوہ کچھ پسند نہیں کرتے اور اپنی استطاعت کے مطابق ظلم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔

یہ جہاد اور خدا کی راہ میں ملنے والے اذیت و آزار پر آپ کا صبر مبارک ہو! ہر اُس اقدام سے جو آپ سے بعید ہے اور وہ آپ کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے تھے؛ سے برأت اور آپ کے حق میں ظلم کرنے والوں کو ذلیل و خوار کرنے کے لئے آپ کی تمام زحمتیں مبارک!

یہ بھی پڑھیں : مسائل کے حل کے لئے حکومت کی عوام سے قربت ضروری ہے، قائد انقلاب آیت اللہ خامنہ ای

ہم ہر اس شخص کے شکرگزار ہیں جس نے انسانیت کے حق میں آپ کے مجاہدانہ کردار اور آپ کی جدوجہد میں اپنے پورے ایمان کے ساتھ آپ کی مدد و نصرت کی، چاہے وہ مسلمان ہو یا غیر۔

خدا آپ اور آپ کی اہلیۂ محترمہ کی نصرت کرے اور آپ کو صحت و سلامتیٔ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، اور آپ، آپ کے تمام اعزاء و مومنین و مومنات پر اپنی خاص رحمت و عنایت نازل فرمائے اور سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے،

عيسی احمد قاسم
قم المقدسہ
الإثنين ٢٢ ذو الحجة ١٤٤٢ هـ

واضح رہے کہ مقامی میڈیا نے چند روز قبل ہی اعلان کیا تھا کہ نائجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ کو کادونا کی ایک عدالت نے ان کی اہلیہ سمیت باعزت بری کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button