اہم ترین خبریںپاکستان

قرآن و اہل بیتؑ کانفرنس کرنے کے جرم میں ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں پر ایف آئی آرکا اندراج

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس پر ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

اسلام آباد انتظامیہ سے اتحاد بین المسلمین کا عظیم الشان پروگرام بعنوان قرآن و اہلبیت کانفرنس ہضم نہ ہوسکا۔ اتحاد بین المسلمین کے علمبردار شہید قائد کی برسی پرقرآن و اہلبیت کانفرنس کے انعقاد پر متعصب انتظامیہ کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں عزاداری امام حسینؑ شہری آزادی کا مسئلہ ہے قدغنیں قبول نہیں کریں گے، علامہ ساجد علی نقوی

انتظامیہ نے جھوٹی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے لکھا کہ کانفرنس کے منتظمین مولانااعجاز بہشتی، اکبر علی، آغا نثار،ارشاد حسین اور اعوان علی سمیت 100 سے 150 کارکنان نے لیاقت باغ کے اسٹاف کو زدو کوب کیا اور لیاقت باغ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

پروگرام سے پہلے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علماءکرام و منتظمین نے پولیس افسران سے بات کی اور اس کے بعد پر امن طریقے سے لیاقت باغ میں داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے جلسوں میں ڈی سی اسلام آباد بذات خود شریک ہوتے رہے ہیں لیکن قرآن و اہلبیت کے نام پر ہونے والی کانفرنس جس میں شیعہ سنی اکابرین شریک تھے کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button