اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شامی فضائیہ نے ایک جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا

شیعیت نیوز: شامی فضائیہ نے ریف پر ہونے والے دشمن کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ کے ائیرڈیفنس سسٹم نے حلب کے علاقے ریف میں ایک جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت، دہشت گردوں کی حمایت و مدد کے لئے شام کے فوجی اڈوں اور اس کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہتی ہے ۔

شام کا بحران 2011 میں اس ملک پر سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے بڑے پیمانے پر حملے سے شروع ہوا ۔

شام پر اس یلغار کا مقصد علاقے کے حالات کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے ۔ شامی فوج نے ابھی حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے داعش دہشت گردوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے ایک غار سے انسانوں کی ہزاروں باقیات دریافت

دوسری جانب شام کے جنوبی صوبے درعا میں 48 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

شام کی فوج اور مسلح دہشت گردوں نے شام کے جنوبی صوبے درعا میں 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر موافقت کر لی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں روس کے پیس سینٹر کے نائب سربراہ وادیم کولت نے صوبہ درعا میں شام کی فوج اور مسلح دہشت گردوں کے دومیان 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر موافقت کر لی ہے۔

الجزیرہ چینل نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی شام کے درعا شہر میں موجود مسلح دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کا آپریشن شروع ہونے کے دو دن بعد ہی روس کی ثالثی سے دو فریق کے درمیان 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر موافقت ہوگئی ہے۔

شام کے نام نہاد انسانی حقوق مرکز نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران درعا میں ہونے والی دو روز کی جنگ بہت ہی شدید تھی اور شام کی فوج نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button