اہم ترین خبریںلبنان

لبنان، شہید علی شبلی کے جلوس جنازہ میں فائرنگ، متعدد شہید و زخمی

شیعیت نیوز: لبنان کے خلدہ علاقے میں شہید مجاہد علی شبلی کے جلوس جنازہ پر نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا جس میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حزب اللہ لبنان نے اس واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے اس طرح کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے علی شبلی کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : شہیدقائد نے ضیاء جیسے بدنام زمانہ ڈکٹیٹر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، علامہ اقبال بہشتی

حزب اللہ کے بیان میں علی شبلی کے عہدے اور تحریک میں ان کے مقام کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا لیکن ان کو شہید مظلوم کے طور پر یاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ سنیچر کی رات شادی کی ایک تقریب میں ایک شخص نے علی شبلی کو گولی مار دی تھی۔

دوسری جانب اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’معاریو‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ کےاسمارٹ میزائلوں نے اسرائیل کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

عبرانی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ تیزی کے ساتھ جدید اسلحہ اور پیچیدہ میزائل تیار کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 13 ممالک کا اسرائیل کو افریقی یونین سے نکال باہر کرنے پر اتفاق

حزب اللہ کے جدید ہتھیار اور میزائل اسرائیل کی داخلی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ حزب اللہ کے میزائل اسرائیل کے حساس تزویراتی مراکز اور تنصیبات کے لیے خطرہ ہیں۔

اس کے علاوہ حزب اللہ کے ہتھیار اسرائیل کے لیے آئے روز صیہونی ریاست کے لیے خطرات بڑھا رہے ہیں۔

عبرانی اخبار کے نامہ نگار تال لف رام کے مطابق حزب اللہ نے دسیوں کے قسم کے جدید اور پیچیدہ نوعیت کے میزائل تیار کررکھے ہیں۔ حزب اللہ کے میزائلوں کی نوعیت اور تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button