اہم ترین خبریںپاکستان

شہید قائد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے علمبردار ہیں، پیر صفدر گیلانی کا خطاب

شیعیت نیوز : شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی ۳۳ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام راولپنڈی کے لیاقت باغ میں عظیم الشان ’’قرآن و اہل بیت کانفرنس‘‘ کا انعقاد۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (نورانی) کے سیکٹری جنرل پیصفدر گیلانی نےکہا کہپاکستان کے سنی عوام کی جانب سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پیر صفدر گیلانی نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسینی نے اختلاف، دہشت اور فرقہ وایت کی فضا کو توڑ کر ہمیں آپس میں جوڑدیا اور دشمن کے مقابلے پر سینہ سپر رہے۔

یہ بھی پڑھیں شہید قائد کا راستہ فراموش نہیں کریں گے، قرآن واہلبیت کانفرنس سےعلامہ برکت مطہری کا خطاب

انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز علامہ عارف حسینی کو جاتا ہے کہ پاکستان میںشیطان بزرگ امریکہ کے خلاف سب سے پہلی آواز انہوں نے بلند کی اور آج اس نعرے کے سائے مین پوری امت بیدار ہوچکی ہے۔

پیر صفدر گیلانی نے کہا کہ اگر آج اہل سنت ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں تو یہ ان کی تعلیمات کا نتیجہ ہے جس میں انہوں نے ہمیں بحیثیت قوم جدوجہد کرنے کا رستہ دکھایا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ اتحاد بین المسلمین کا پرچم ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے اور امریکہ اور اس کے حواریوں کے خلاف سینہ سپر رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button