اہم ترین خبریںپاکستان

شہید قائد کا راستہ فراموش نہیں کریں گے، قرآن واہلبیت کانفرنس سےعلامہ برکت مطہری کا خطاب

بلوچستان کے شیعہ سنی عوام شہید قائد علامہ عارف الحسینیؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

شیعیت نیوز : شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی ۳۳ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد کے لیاقت باغ میں عظیم الشان ’’قرآن و اہل بیت کانفرنس‘‘ کا انعقاد۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت مطہری نےلیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے غیور شیعہ سنی عوام کی جانب سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ہم قائد شہید کے خط کو نہیں چھوڑیں گے، قرآن و اہلبیت کانفرنس سے عارف حسین الجانی کا خطاب

علامہ برکت مطہری نے کہا کہ شہید عارف حسینیؒ شہید راہ وحدت ہیں، انہیں پاکستان میں شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کے لئے کی جانے والی شبانہ روز جدوجہد کی بناپر بےدردی سےشہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ آج بھی شیعیان حیدر کرارؑکی مقتل گاہ بنا ہوا ہے ۔ شیعہ ہزارہ قوم اس وطن کی باوفا قوم ہے اس کی جان ومال کا تحفظ ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے ۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ شہید قائد کے راستے کو کسی صورت فراموش نہیں کریں گے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close