پاکستان کے بزرگ علماء نےبے گناہ مومنین مو شیڈول فور میں ڈالنے کےعمل کو فوری روکنے کا مطالبہ کردیا

28 جولائی, 2021 12:40

شیعیت نیوز: جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں استقبال محرم الحرام کے سلسلہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے علمائے کرام نے شرکت کی۔ سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی،سربراہ وفاق المدارس الشیعہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور مفسرِ قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی دعوت پر نامور علماء کرام و خطباء عظام کا ایک اہم اجتماع جامعۃ الکوثر میں منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں سمیت تمام عزادارن جہلم کے جلوس اربعین 2020 کیس میں باعزت بری

علمائے کرام نے عزاداری کے فروغ اور تحفظ کیلئے تجاویز پیش کیں۔ اجتماع کے اختتام پر اعلامیہ پیش کیا گیا، جس کے مطابق وطن عزیز پاکستان کے تحفظ اور اس میں بسنے والے مختلف مسالک و مذاہب کے پیروکاروں میں باہمی اُلفت و وحدت کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔ بے گناہ مومنین کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے عمل کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

1:03 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔