ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں سمیت تمام عزادارن جہلم کے جلوس اربعین 2020 کیس میں باعزت بری
شیعیت نیوز: عزادارن امام حسین ؑ سرخرو،جہلم میں گذشتہ برس جلوس چہلم شہدائے کربلاؑ کے انعقاد پر قائم بلاجواز اور غیر آئینی مقدمے میں نامزد تمام عزادارن حسینی ؑ باعزت بری کردیئے گئے۔ مقدمے میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ملک اقرار حسین ، ضلعی سیکریٹری جنرل سید وسیم حیدر سمیت 16 عزاداران نامزد تھے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم میں گذشتہ سال نکالے جانے والے جلوس چہلم امام حسین ؑ کے خلاف ریاستی مدعیت میں درج بےبنیاد اور بنیادی شہری آزادی کےخلاف درج مقدمے کی آخری سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جہلم میں ہوئی ۔
عزاداران حسینی ؑ کی جانب سے ایڈوکیٹ سید قندیل مبشر اور ایڈوکیٹ سید طاہر جعفری صاحب نے مقدمہ کی پیروی کی۔معزز جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تمام عزاداران امام حسینؑ کو باعزت بری کرنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئےکیس خارج کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: غدیر کے میدان میں جس نظام ولایت و امامت کا اعلان کیا گیا وہ تا قیامت بشریت کے لئے نجات کا پیغام ہے، علامہ مقصود ڈومکی
واضح رہے کہ اس کیس میں ایم ڈبلیوایم کےمرکزی سیکریٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین اور ضلعی سیکرٹری جنرل سید وسیم حیدر سمیت 16 عزاداران نامزد تھے ،تقریبا دس ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد اللہ تعالیٰ نے مومنین کو عزت سے سرفراز کیا۔
اس موقع پہ عزاداران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عزاداری سید الشہداء پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس سال دوبارہ چہلم امام حسین کا جلوس نکالاجائے گا۔ ایڈوکیٹ سید قندیل مبشر اور ایڈوکیٹ سید طاہر جعفری صاحب نے مقدمہ کی پیروی کی۔







