اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ موجودہ کابینہ کے اراکین کی آخری ملاقات

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودہ کابینہ کے ارکان نے صدر حسن روحانی کے ہمراہ آخری ملاقات کی۔

موجودہ کابینہ کے ساتھ یہ ملاقات حسینیہ امام خمینی (رہ) میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ منعقد ہوئی ۔

دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ خدائے عظیم کی طاقت کے سامنے کافر ھیچ ہیں۔

جنرل سلامی نے ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ غلط اندازوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہيں ہوگا۔

انہوں نے رضاکار فورس بسیج کے نوجوانوں سے خطاب میں کہا کہ اگر آپ ہوتے تو متعدد زمانوں میں اہل بیت اطہار پر جو مظالم ہوئے وہ نہ ہوتے اور اگر تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہم نے دشمنوں کے مقابلے میں کبھی بھی شکست نہیں کھائی اور اگر ہم کمزور تھے تو وہ ہمارے ایمان کی کمزوری کی وجہ سے تھی نہ کہ دشمن کی طاقت کی وجہ سے۔

یہ بھی پڑھیں : موساد کے دہشت گرد نیٹ ورک پر ایرانی وزارت انٹیلی جنس کا کاری ضرب

انہوں نے کہا کہ دشمن ظاہر میں طاقتور ہے اور قرآن مجید کی تعلیمات کی بنیاد پر اگر سارے کافر اور دشمن جمع ہو جائیں تب بھی وہ ایک مچھر بھی نہیں بنا سکتے اور وہ خدائے عظیم کی طاقت کے سامنے ھیچ ہیں تاہم بسیج اور اسلام کی وفادار فوج عظیم خدا کے نزدیک پیارے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ رضاکارفورس بسیج ان مسائل اور خطروں کو ختم کرنے والے ہیں جو ایرانی قوم کے لئے پیدا کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رضاکار فورس کا کام نجات دینا ہے، ہمارے پاس ایک طاقتور فوج ہے، ہمیں جہاں بھی ملک میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے، اس کے حل کے لئے ہم اس فوج کا استعمال کرتے ہیں اور رضاکار فورس معاشرے کے مسائل کو دور کرنے والے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button