دنیا

امریکہ کو سبق سکھایا جائے گا، چینی وزیر خارجہ وانگ یی

شیعیت نیوز: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے اگر اب بھی دوسرے ملکوں سے برابری کی بنیاد پر ملنا نہیں سیکھا تو چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسے سبق سکھائے گا۔

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی دفتر خارجہ کے اس بیان کے ردعمل میں کہ امریکہ چین کے ساتھ مذاکرات میں اپر ہینڈ ہو کر بات کرے گا۔

انہوں نے  کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک پر برتری نہیں رکھتا اور چین کسی ملک کو ایسا سمجھنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ہمیشہ دیگر ملکوں پر حاوی ہونے کی کوشش کرتا ہے تاہم امریکیوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ چین ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی شہری سعودی عرب میں جائیدادیں خرید کر پھر سے بسیں گے

دوسری طرف وائٹ ہاؤس نے امریکہ کے خلاف چین کی عائد کردہ پابندیوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان ساکی نے امریکہ کے خلاف چینی پابندیوں کے بعد اعلان کیا ہے کہ بائیڈن حکومت کو ان پابندیوں پر تشویش نہیں ہے اور وہ اپنی کمپنیوں اور شخصیات کی حمایت کرے گی-

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا یہ ردعمل ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ سات امریکی اداروں سمیت ٹرمپ دور کے وزیرتجارت اور دیگر امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد کررہی ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا تھا کہ نئی پابندیاں ، ہانگ کانگ رابطہ دفتر کے سات حکام کے خلاف امریکی فیصلے کا براہ راست جواب ہیں ۔

امریکہ نے گذشتہ جمعے کو سات چینی حکام پر ہانگ کانگ میں ڈیموکریسی کو کچلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندیاں عائد کردی تھیں ۔

چین نے ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بہانے چین کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کی تھی اور اسے سخت گستاخی قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button