اہم ترین خبریںسعودی عرب

جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقے میں سعودی اہداف پر یمنی ڈرون و میزائل حملے

شیعیت نیوز: یمنی افواج کی جانب سے جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقے پراہم ترین فوجی مراکز پر ڈرون اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے آج صبح اعلان کیا کہ سعودی عرب کے جیزان علاقے پر3 ڈرون سے حملہ ہوا ہے۔

عرب چینل الجزیرہ نے بھی اس حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ یمنی فورسز کی جانب سے اس حملے میں ڈرون طیاروں کے ساتھ ساتھ بیلسٹک میزائل بھی استعمال کئے گئے تھے جبکہ امریکی عرب چینل اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں استعمال ہونے والا ایک بیلسٹک میزائل بھی مار گرایا گیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ یمنی فورسز کی جانب سے 3 خودکش ڈرون طیاروں کے ساتھ جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان نامی علاقے پر حملہ کیا گیا جبکہ سعودی فوجی اتحاد نے اپنے ہمیشہ کے دعوے کے مطابق اعلان کیا ہے کہ اس نے حملہ آور ڈرون طیاروں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 33 روزہ جنگ کے دوران لبنانی مزاحمتی محاذ کا سب سے بڑا حامی ایران ہی تھا، حزب اللہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح جیزان پر بیلسٹیک میزائل بھی فائر کئے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں ڈرون حملوں کی پالیسی کے تحت یمن کے اندر اور باہر سعودی اتحاد کو کوئی امان نہیں ملے گی اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے منظور نظر ہر ہدف نشانے پر ہے۔

اس ترجمان کے بقول جب تک سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جوابی حملوں کا بھی سلسلہ جاری رہے گا اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا جوابی حملہ قانون کے عین مطابق ہے۔

جنوبی سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ہوائی اڈے ان دنوں بارہا یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

جنوبی سعودی عرب کے یہ دونوں ہوائی اڈے سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کو ایندھن کی فراہمی کے مراکز بنے رہے ہیں اور ان ہوائی اڈوں کو یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی وحشیانہ فضائی جارحیت کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button