کمسن بیمار بچی کے سامنے سے شیعہ عزادارچچا قانون شکن اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ، ظلم کی انتہا پر مومنین کا احتجاج
شیعیت نیوز: ملک بھر سے بے گناہ شیعہ عزاداروں کی نامعلوم سادہ لباس مسلح افراد کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا ظالمانہ سلسلہ جاری ہے۔قانون شکن اداروں نے ظلم کی انتہا کردی ، پاراچنار کے رہائشی عابد علی شاہ کو اسلام آباد کے اسپتال سے اس وقت اغواکیا جب وہ اپنے بےسہارا بھتیجی کو علاج کیلئے اسپتال داخل کروانے آیا تھا۔عابد علی شاہ کی ظالمانہ انداز میں جبری گمشدگی کے خلاف پاراچنار میں سول سوسائٹی کا احتجاج فوری بازیابی کا مطالبہ
پاراچنار سے تعلق رکھنے والےشیعہ عزادار عابد علی شاہ کو بھی جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔اپنی بھتیجی کو علاج کیلئے اسلام آباد لیکر آنے والے عابد علی شاہ کو ایسے وقت میں اغواکیا گیا جب اس کی بھیجتی کے پاس کوئی دوسرا فرد بھی موجود نہیں تھا۔ عابد علی شاہ کے اغواء کے بعد اس کی کمسن بھتیجی اسپتال میں اپنے چچا کی راہ تکتی رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے نوجوان سید عابد علی شاہ جو کہ کمسن بھتیجی کو علاج کیلئے اسلام آباد لے گئے تھے کہ اس دوران ہسپتال سے نامعلوم افراد نے انہیں زبردستی اٹھا کر اغواء کرلیا اور ان کی معصوم بھتیجی ہسپتال میں اکیلی رہ گئی اور روتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: قانون کے نام پرلاقانونیت ناقابل برداشت ہے ،آنے والا محرم ہمارا امتحان ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
واضح رہے کہ پورے ملک سے کئی شیعہ عزادار لاپتہ ہیں اور انہیں سادہ لباس مسلح افراد ان کے گھروں اور راستوں سے اٹھا کر لاپتہ کردیتے ہیں اور اس کے بعد ان کے اہل خانہ کو ان کی کوئی خبر نہیں ہوتی۔
دوسری جانب صدائے مظلومین پاراچنار کے رہنماؤں نے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے نوجوان سید عابد علی شاہ اور دیگر لاپتہ افراد کی گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے انہیں فوری طور بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سے شیعیان حیدرکرارؑ کیلئے بڑی خوشخبری ، ساڑھےتین سال بعدمومنین کے گھروں میں جشن کا سماں
پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدائے مظلومین کے رہنماؤں مولانا مزمل حسین، شفیق مطہری، سید محمد اور دیگر نے کہا کہ ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے نوجوان سید عابد علی شاہ جو کہ کمسن بھتیجی کو علاج کیلئے اسلام آباد لے گئے تھے کہ اس دوران ہسپتال سے نامعلوم افراد نے انہیں زبردستی اٹھا کر اغواء کرلیا اور ان کی معصوم بھتیجی ہسپتال میں اکیلی رہ گئی اور روتی رہی۔
رہنماؤں نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سید عابد علی شاہ انتہائی شریف اور بے ضرر انسان ہے، عابد علی شاہ سمیت دیگر لاپتہ افراد پر اگر کسی قسم کا مقدمہ ہو یا انہوں نے جرم کیا ہو تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے گھر والے شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں، لہذا حکومت انہیں فوری طور بازیاب کرائے۔ رہنماؤں نے کہا کہ اگر لاپتہ افراد کو فوری بازیاب نہ کرایا گیا تو رواں جمعے کو وہ اسلام آباد اور پاراچنار میں بھرپور احتجاج کریں گے۔






