اس سال لاکھوں عاشقان عارف حسینی ؒ ان کی یاد میں یکم اگست کو لیاقت باغ میں جمع ہوں گے، علامہ عبدالخالق اسدی

26 جولائی, 2021 10:34

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے یکم اگست قرآن و سنت کانفرنس میں پنجاب بھر سے بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا. وحدت ہاوس پنجاب سیکرٹریٹ میں صوبائی کابینہ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اس سال لیاقت باغ میں لاکھوں کا اجتماع شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سے شیعیان حیدرکرارؑ کیلئے بڑی خوشخبری ، ساڑھےتین سال بعدمومنین کے گھروں میں جشن کا سماں

انہوں نے کہا کہ شہید قائد کا فرمان عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ہماری شہ رگ حیات ہے ہماری زندگی کا مقصد ہے، ہماری قوم کا ماٹو بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے اضلاع سے کارکنان کے قافلے یکم اگست کو لیاقت باغ پہنچ کر شہید قائد سے اپنی محبت کا عملی ثبوت پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ان شاءاللہ یکم اگست کو قائد شہید ؒ کی برسی کا اجتماع حسینیوں کی عزت و سربلندی اور قومی بیداری کا دن ہوگا،علامہ مقصود ڈومکی

علامہ عبدالخالق اسدی نے قرآن و سنت کانفرنس کے حوالے سے عوامی شرکت کیلئے پنجاب بھر کے اضلاع کے دورہ جات کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیاقت باغ جلسے میں شرکت کے سلسلے میں شیخوپورہ، چنیوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، گجرات، راولپنڈی، جہلم اور قصور جیسے اضلاع میں آئمہ مساجد، عہدیدار و کارکنان سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے. اور زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جائے گی۔

4:41 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔