صیہونی دشمن کے خونی جبڑوں سے اپنے حقوق چھین کرلیں گے، ڈاکٹر الزھار

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رہنما ڈاکٹر الزھار نے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ فلسطینی قوم میں اپنے حقوق دُشمن کے خونی پنجوں سے چھین کر واپس لیں گے۔
رپورٹ کے مطابق الصبرہ کالونی میں القسام مرکز کےدورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر الزھار نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کے صبر وثبات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنی مقدس مزاحمت جاری رکھیں گے اور اپنے وطن، قوم اور سرزمین کے حقوق چھین کر حاصل کریں گے۔
حماس رہنما نے القدس، غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں قابض صیہونی دشمن کے خلاف اٹھنے مظاہروں اوران میں حصہ لینے والے فلسطینیوں کی بھی تحسین کی۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں دھماکہ، ایک فلسطینی شہری شہید دس زخمی
دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ عیدالاضحیٰ کے موقعے پر اندرون ملک اور سمندر پار موجود تمام فلسطینیوں ، عرب اقوام اور عالم اسلام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔
عیدالاضحیٰ کے موقعے اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے فلسطینی قوم اور پوری مسلم اُمہ کے لیے اپنی جانب اور حماس کی قیادت کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اللہ کرے کہ یہ عید عالم اسلام کے لیے خوشیوں، برکات، مظلوم اقوام کی آزادیوں، فلسطینی قوم کی آزادی، مسجد اقصیٰ کی آزادی کا پیغام لائے تاکہ فلسطینی مسلمان آزادی کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرسکیں۔
انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقعے پراپنی دعاؤں میں مظلوم فلسطینی قوم کو یاد رکھیں۔
دریں اثنا فلسطینی استقامت نے غزہ کے عوام کے تعلق سے ریڈلائن پار کئے جانے کی بابت تل ابیب کو سخت انتباہ دیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے لئے فلسطینی استقامت نے ایک تازہ پیغام جاری کیا ہے جس میں غزہ کے خلاف تل ابیب رام اللہ کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ کے نادار اور ضرورت مندوں کے لئے قطر کی امداد میں رکاوٹ اور محمود انتظامیہ کی جانب سے سماجی امور کے لئے بجٹ کی ادائگی میں تاخیر کے سبب اس سال عید الاضحی انتہائی کسمپرسی کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی استقامت نے ثالثی کرنے والوں کے ذریعے صیہونی حکومت کو ریڈ لائن پار کرنے، خصوصا بیت المقدس شہر اور غزہ کی صورتحال کی بابت سخت انتباہی پیغام ارسال کیا ہے۔