اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں دھماکہ، ایک فلسطینی شہری شہید دس زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کے مشرق میں الزاویہ بازار کے قریب ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی شہری شہید اور دس زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں عمارت  اور اطراف میں موجود دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ دھماکہ غزہ شہر میں الزاویہ شہر میں ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقعے پرفلسطینی شہری شہید اور دس زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ شہری دفاع اور پولیس نے دھماکے کی انکوائری شروع کردی ہے۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنے کے بعد انہیں ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

شہری دفاع کے مطابق دھماکے کے بعد تین منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اس عمارت کی نچلی منزل میں گھس بھرائی کی ایک دکان بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معروف صحافی عارف نظامی کے انتقال پرعلامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار افسوس و تعزیت

دوسری جانب اسرائیلی وحشی جلادوں کے ہولناک تشدد اور غیر انسانی سلوک کے نتیجے میں 43 سالہ عبدہ یوسف الخطیب التمیمی فلسطینی شہری ٹارچر سیل میں شہید ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران نے الخطیب التمیمی کی دوران حراست وحشیانہ تشدد سے شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔

امور اسیران کے مشیر حسن عبد ربہ نے بتایا کہ شہید ہونے والے فلسطینی شہری التمیمی کا تعلق بیت المقدس میں الشعفاط کیمپ سے تھا جسے چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

عبدہ ربہ نے التمیمی کی شہادت کی ذمہ داری صیہونی ریاست پرعائد کرتے ہوئے اسے ماورائے عدالت مجرمانہ قتل قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ التمیمی کا بے دردی کے ساتھ قتل قابض صیہونی ریاست کے مکروہ جرائم میں ایک اور اضافہ ہے۔

ادھر شہید التمیمی کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ التمیمی کو حراست میں لیے جانے کے بعد اسرائیلی حراستی کیمپ میں غیرانسانی جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بجلی کے جھٹکے لگائے گئے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ صیہونی دہشت گرد پولیس نے انہیں بتایا کہ التمیمی دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا ہے۔

شہید الخطیب چار بچوں کا باپ اور خاندان کا اکلوتا کفیل تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button