ایران

منشیات کے خلاف جنگ عالمی ذمہ داری ہے، کاظم غریب آبادی

شیعیت نیوز: ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے منشیات اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف حالیہ جھڑپوں میں تین قانون نافذ کرنے والے ایرانی افسران کی شہادت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ، عالمی ذمہ داری ہے۔

کاظم غریب آبادی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایسی قربانیوں کی عدم موجودگی میں یورپیوں کو سڑکوں کے ہر کسی کونے پرمنشیات کی تلاش کرنی ہوگی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس عالمی لعنت کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے تمام ممالک کے جانب سے اپنی مشترکہ ذمہ داری کا تسلیم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صوبے کرمان میں واقع علاقے کھنوج کے گورنر جنرل نے کہا ہے کہ اس علاقے کے تین قانون نافذ کرنے والے افسران نے، منشیات اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف مقابلہ کرنے کی راہ میں جام شہادت نوش کرلی۔

وحید عیدی نے ارنا نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مسلحانہ جھڑپوں کے دوران، 2 سیکورٹی فورسز زخمی ہوگئے ہیں جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور حزب اللہ ہمارے لئے سب سے بڑا چيلنج ہیں، امریکی وزارت جنگ

کھنوج کے گورنرجنرل نے کہا ہے کہ منشیات اسمگلنک کرنے والوں کی شناخت اور گرفتاری کی کاروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ایران کے تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپ ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں ہوئی جس میں ایرانی پولیس کے تین جانباز کام آ گئے۔

صوبہ کرمان کے پولیس کمشنر عبدالرضا نادری نے بتایا کہ کرمان کے کہنوج شہر میں منشیات کے اسمگلروں کے ایک گینک کے ساتھ پولیس کی جھڑپ ہوئی جس میں گینگ کا سرغنہ بھی ہلاک ہو گیا تھا۔

اسمگلروں کے پاس سے تین کلاشنکوف کے علاوہ دیگر چھوٹے موٹے ہتھیار اور بڑی مقداد میں منشیات برآمد کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ایران خطے میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف فرنٹ لائن پر سرگرم رہنے والے ایک ملک کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور اب تک اس راہ میں وہ تین ہزار سے زائد شہیدوں کا نذرانہ پیش کر چکا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button