اہم ترین خبریںدنیا

ایران اور حزب اللہ ہمارے لئے سب سے بڑا چيلنج ہیں، امریکی وزارت جنگ

شیعیت نیوز: امریکی وزارت جنگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہمارے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ایران  ہے۔

امریکی وزارت جنگ نے حزب اللہ لبنان کو ایک بڑ‌ی طاقت قرار دیتے ہوئے مغربی ایشیا ميں امریکہ کے لئے سب سے بڑا چیلنج ایران کو قرار دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ کی سینئرعہدیدار ڈینا اسٹرول نے امریکی ٹی وی چينل ’’الحرہ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بڑے چینلوں، الائنس اور کمپنیوں کی مدد اور ہماھنگی سے مشترکہ اہداف کے حصول ميں کوشاں ہے تاہم ان اہداف اور مفادات کے حصول کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران اور اس کی جانب سے دہشت گردی کی مبینہ حمایت ہے۔

ڈينا اسٹرول نے دوسری بڑی مشکل دہشت گردی اور داعش و القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو بتایا جو ان کے بقول کمزور معاشروں میں وحشت اور بربریت کے ذریعے لوگوں کو مرعوب کر رہی ہیں تاکہ اپنے اہداف کو حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں ’’جوہری ایران‘‘ سے نمٹنے کیلئے تیار ہو جانا چاہئے، بینی گینٹز

ڈينا اسٹرول نے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت کیا ہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر ٹرمپ بارہا امریکہ کی موجودہ حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے صدر کو داعش کی پیداوار کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ داعش کو امریکہ کے سابق صدر اوباما نے وجود بخشا ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ کی سابق وزير خارجہ ہیلری کلنٹن بھی کھل کر اس بات کا اعتراف کر چکی ہیں کہ داعش جیسی سفاک اور دہشت گرد تنظیم کو امریکہ نے تشکیل دیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات لوگوں کو ہلاک کر رہی ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ صرف ویکسین نا لگوانے والے افراد کے درمیان ہی ہے۔

فیس بک نے صدر بائیڈن اور وائٹ ہاؤس کے بیانات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ایسے الزامات کا حقیقت سےکوئی تعلق نہیں ہے، دو ارب سے زائد لوگوں کو فیس بک سے ہی کورونا ویکسین کے متعلق مستند معلومات ملی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button