دنیا

افغان حکومت اور طالبان جنگ و خونریزی سے پرہیز کریں، حامد کرزئی

شیعیت نیوز: افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کابل میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا اگلا دور، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگا۔ انہوں نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ امن کے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔

سابق صدر حامد کرزئی نے حکومت اور طالبان دونوں سے اپیل کی کہ وہ جنگ سے گریز اور امن کے حصول کی کوشش کریں۔ افغانستان کے سابق صدر نے کہا کہ ملک میں جاری جنگ کی وجوہات کا ملک کے اندرونی معاملات میں بڑی طاقتوں کی مداخلت سے گہرا تعلق ہے۔

حکومت افغانستان اور طالبان گروپ کے درمیان امن مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس کے مسیحیوں کے خلاف امریکی صیہونی سازش کا بھانڈا پھوٹ گیا

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ افغانستان کی مصالحتی کونسل کے صدر عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی سمیت متعدد ا ہم سیاسی رہنما طالبان کے گروپ کے ساتھ مذاکرات کے لیے رواں ہفتے کے آخر میں قطر کے دارالحکومت دوحہ جائیں گے۔

دریں اثناء افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانتسان میں طالبان دہشت گردوں کی پیشقدمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہے کہ طالبان کی کمر جلد توڑ دی جائے گی، زیرِ قبضہ علاقے واپس لے لیں گے۔ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زیادہ تر شمالی صوبوں میں افغان فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

افغان صدر نےصوبے بلخ کے دورے کے دوران کہا کہ طالبان کے زیرِ قبضہ علاقے جلد واپس لے لیں گے، اگلے 3 ماہ میں ملک بھر میں سکیورٹی کی صورتِ حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔ افغان صدر اشرف غنی نے شمالی صوبوں کی سکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے صوبہ بلخ کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button