اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ کا علاقہ اسرائیل کے سامنے آتش فشاں بن کر پھٹ جائے گا، عبد اللطیف القانوع

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے انسانی بحرانوں کو ختم کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔ اگر بحران ختم نہ کیے گئے تو غزہ کا علاقہ قابض اسرائیل کے سامنے آتش فشاں بن کر پھٹ جائے گا۔

حماس زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام محاصرے کو توڑنے کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی کو قطری گرانٹ میں داخلے میں تاخیر پر تبصرہ کرتے ہوئے حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع نے کہاکہ غزہ پر سہولت کاری اور محاصرے کو توڑنے کے اقدامات ہمارے فلسطینی عوام کا حق ہے۔ یہ حق کسی کا بھی احسان نہیں ہے۔

قدس پریس نے القانوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہمارے فلسطینی عوام کو ایک عزیز اور باوقار زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ صیہونی قابض ریاست صرف غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے اور بحرانوں کو ختم کرنے کے اقدامات  کے سوا کچھ نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس، اسلامی جہاد کی اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے قیام کی مذمت

انہوں نے کہ غزہ کی پٹی پر مزید دباؤ قابض دشمن کے سامنے میں ایک دھماکہ پیدا کرے گا۔ غزہ پر عائد پابندیوں میں نرمی ہمارے فلسطینی عوام کا حق ہے اور ہم اپنے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنے فلسطینی عوام کے حقوق چھیننے کے لئے جدوجہد کریں گے۔

حماس کے ترجمان نے وعدہ کیا کہ غزہ پر آئندہ آنے والی سہولیات فلسطینی عوام کےاستحکام اور قابض دشمن کے اہداف کے حصول میں ناکامی کے دائرہ کار میں آتی ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہیں ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

تحریک کے سربراہ نے تحریک اور ایران کے مابین تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا اور کہا کہ ہمارے تعلقات مضبوط ، مستحکم اور پائیدا ہیں۔

حماس رہنما نے نو منتخب ایرانی صدر کو’سیف القدس‘ معرکے  میں فلسطینیوں کی لڑائی، مزاحمت اور فلسطینی عوام کی فتح سے حاصل ہونے والے پر انہیں بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button